صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کی ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی ) صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے صدر آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جامعہ میں جاری پروجیکٹس اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صدر آزادجموں وکشمیر وچانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کو ہدایت کی کہ جامعہ میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے کام میں تیزی لائی جائے جبکہ چھوٹا گلہ کیمپس کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کیا جائے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جامعہ پونچھ کے ملازمین کے کنٹریکٹ کوچھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے کی منظوری بھی دی۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے وفاقی وزارت منصوبہ بندی و ترقیات میں زیر التواء چھوٹا گلہ کیمپس کے پروجیکٹ کی منظوری پر ذاتی دلچسپی لینے اور یونیورسٹی آف پونچھ کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں چھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کی منظوری دئیے جانے پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیرو چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close