وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے ٹیلی نار پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ رضا ذوالفقار نقوی کی ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے ٹیلی نار پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ رضا ذوالفقار نقوی نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی. اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ ٹیلی نار پاکستان رضا ذوالفقار نقوی نے ٹیلی نار نیٹ ورک کی آزاد کشمیر میں سروس کے معیار اور صارفین کو دی جانے والی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی.

انہوں نے بتایا کہ ٹیلی نار ملک کا سب سے سے بڑا نیٹ ورک ہے جس کے ذریعے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں. انہوں نے بتایا کہ ٹیلی نار کے آزاد کشمیر میں 450 ٹاور ہیں جس کے ذریعے صارفین تک یہ سہولت پہنچا رہے ہیں. وائس پریذیڈنٹ نے بتایا کہ کمپنی آزاد کشمیر کے اندر ٹیکس ادائیگی میں بھی حصہ دے رہی ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ان سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آزادکشمیر میں ٹیلی نار کے صارفین کی بڑی تعداد ہے،ٹیلی نار کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی سروس کے معیار کو بہترین رکھے تاکہ صارفین کو بہترین سہولت حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ دنیا اسوقت گلوبل ویلج بن چکی ہے سیلولر کمپنیوں نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسوقت سوشل میڈیا موبائل میں شفٹ ہو چکا ہے ہر شخص کے ہاتھ میں ایک پورا نیٹ ورک موجود ہوتا ہے ایسے میں مسابقت کا دور ہے جس کے لئے سب سے بہترین ہی میدان میں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ٹیلی نار کے ذریعے لوگ ایزی پیسے کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں یہ بھی لوگوں کے فائدے کے لئے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں سیلولر کمپنیاں آزادجموں و کشمیر سے ریونیو حاصل کر رہی ہیں وہیں ان کمپنیوں کو آزادکشمیر کے شہریوں کے لئے سی ایس آر کے منصوبوں پر بھی رقوم خرچ کرنی چاہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دورافتادہ علاقوں میں بھی نیٹ ورک کوریج کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں زکوٰۃ کے عوام تک آسانی سے رقم پہنچانے کیلئے ایزی پیسہ کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا. انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت،تعلیم،ہائڈرل اور منرل میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں جن سے فایدہ اٹھایا جانا چاہیے۔وائس پریذیڈنٹ ٹیلی نار نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close