صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر گلزار فاطمہ کی ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر گلزار فاطمہ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر گلزار فاطمہ نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر کے جاری پروجیکٹس اور ادارے کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ نے08اکتوبر 2005کے ہولناک زلزلہ کے بعد متاثرین کی بحالی اور ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ لہذا اب بھی جہاں ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر میں لوگوں کے لئے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں سرگرم عمل ہے وہاں مستقبل میں خدا نخواستہ کسی بھی ناگہانی یا قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے قبل از وقت حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ ان آفتوں کے نتیجے میں متاثرین کی بحالی اور لوگوں تک بروقت امداد پہنچانے میں آسانی ہو تاکہ جانی و مالی نقصان کم سے کم ہو سکے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close