پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری، بلاول بھٹو کی سربراہی میں اہم قومی امور پر غور، صلاح مشورہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری، اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، سید نیئر بخاری ، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، نثار کھوڑو ، فرحت اللہ بابر،منظور وسان، مراد علی شاہ، چوہدری محمد یاسین ، ندیم افضل چن، چوہدری لطیف اکبر ، عبدالقادر شاہین , علی مدد جتک اور دیگر شریک ہیں۔

بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال کے علاوہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close