صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی زیر صدارت میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سینٹ اجلاس

اسلام آباد (پی این آئی ) صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سینٹ اجلاس۔۔۔ ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید، سیکرٹری/رجسٹرار پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر ڈاکٹر ناصر محمود، جسٹس ریٹائرڈ سردار عبدالحمید خان، وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور پروفیسر محمد ظہیر چوہدری، وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ حامد اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر سینٹ کے اجلاس میں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹ کے اجلاس میں وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید نے یونیورسٹی میں انتظامی امور،جاری پروجیکٹس اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صدر آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید کو جامعہ میں اعلی تعلیم کے فروغ اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں اور درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close