اسلام آباد (پی این آئی ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 26ستمبر بروز منگل صبح 10بجے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جب نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے لئے آئے گا تو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے امریکہ اور دنیا بھر سے آئے ہوئے کشمیری ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں، مقبوضہ کشمیر، پاکستان اور جو لوگ انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں وہ اس میں بھرپور شرکت کریں گے۔
اس مظاہرے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اس مظاہرے سے بھارت کی منافقانہ پالیسیوں اور مودی کے بد نما چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مظاہرے کو کامیاب کرنے کے لئے میری امریکہ سمیت دیگر جگہوں پر تمام لوگوں سے بات ہو چکی ہے۔ مودی آئندہ سال بھارت میں ہونے والے الیکشن میں کامیابی کیلئے ڈھونگ رچانا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں اُس نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی انتہاء کر دی ہے اس لئے دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی کشمیری آباد ہیں وہ 26ستمبر کو اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ہونے والے کشمیریوں کے اس مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ اس سلسلے میں، میں نے کچھ دوستوں سے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں مقیم بھارتی اقلیتوں سے بھی کہیں کہ وہ اس مظاہرے میں شریک ہوں یا علیحدہ علیحدہ مظاہرے کریں۔ دریں اثناء صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین کو ہدایت کی کہ وہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں مقیم کشمیریوں سے کہیں کہ وہ مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا جواب دینے کے لئے 26ستمبربروز منگل صبح 10بجے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں کے مظاہرے میں شریک ہوں۔ اقوام متحدہ نے کشمیریوں سے وعدہ کیا تھا کہ کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں