جرمنی جنوبی ایشیاء میں پائیدار قیام امن اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کرے، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سطان محمود کی جرمن سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری (پولیٹیکل) سے گفتگو

اسلام آباد ( پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جرمنی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ جرمنی کا انسانی حقوق پر بہترین ٹریک ریکارڈ ہے اور اُس کے پاک بھارت دونوں سے دوستانہ تعلقات ہیں لہذا جرمنی جنوبی ایشیاء میں پائیدار قیام امن اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں جرمن سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری(پولیٹیکل) جین کہن وان برگز ڈورف سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جرمن سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری (پولیٹیکل) جین کہن وان برگز ڈورف کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جرمن سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری(پولیٹیکل) جین کہن وان برگز ڈورف کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close