صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی کی ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی ) صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی نے صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جامعہ میں جاری پروجیکٹس اور تدریسی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پرصدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اعلیٰ اور معیاری تعلیم ہی آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی کو ہدایت کی کہ جامعہ کوٹلی میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں بطور چانسلر معیار تعلیم کی بہتری کے لئے ہر ممکن معاونت کے لئے تیار ہوں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close