وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے محکمہ توانائی و آبی وسائل کی ویب سائیٹ کا افتتاح کر دیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے آزادکشمیر کے محکمہ توانائی و آبی وسائل کی سرکاری ویب سائیٹ کا افتتاح کر دیا۔ ویب سائیٹ کے ذریعے آزادکشمیر کے صارفین کو نئے کنکشنز، بلات کی آن لائن پرننٹنگ، سکیم ہاء کی تیاری، نیٹ میٹرنگ کی آگاہی و طریقہ کاراور صارفین کی سہولت کے لیے دیگر تمام ضروری معلومات میسر آ سکیں گی۔

ویب سائیٹ کا آغاز محکمہ برقیات کا ایک انقلابی قدم ہے جس سے آزادکشمیر کے عوام کو آسانی سے معلومات میسر آ سکیں گی۔ اس موقع پر سینئر وزیر حکومت کرنل (ر) وقار احمد نور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی، سیکرٹری برقیات چوہدری محمد طیب، سیکرٹری قانون ارشاد احمد قریشی اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close