اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے چیئرمین مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سردار عثمان عتیق اور مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے صدر سردار واجد بن عارف نے پی ایم ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور دیگر ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جلد پونچھ ڈویژن کا دورہ کروں گا اور کھلی کچہری میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے احباب کو سنوں گا۔انہوں نے کہا کہ بجلی بلات میں اضافے کو موخر کر دیا ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔آزاد کشمیر کے عوام کی مشکلات سے آشنا ہوں چار ماہ ریاست کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی منصوبہ بندی اور پالیسی بنائی جس کے جلد ثمرات عوام تک پہنچیں گے
ترقیاتی فنڈز کو تینوں ڈویژن میں برابر تقسیم کیا جاے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی صوابدیدی بھی ختم کر دی اب تمام ممبران میں مساوی فنڈز تقسیم ہو گا۔بجلی بلات اس ماہ عوام تک پہنچیں گے تو عوام کو خود اندازہ ہو جائے گا کہ کتنا ریلیف ملا پالیسی بنا رہے ہیں کہ سرکاری افسران اور حکومتی سطح پر کو بھی فری بجلی استعمال نہ کرے۔عوام کے ٹیکسز کا پیسہ امانت ہے کسی کو خیانت نہیں کرنے دوں گا جلد آزاد کشمیر میں عوام کو تعمیر وترقی نظرآئے گی۔پونچھ کو انتظامی پیکج دے کر ڈویژن مکمل کیا اب تینوں ڈویژن میں برابری کی بنیاد پر فنڈز ملیں گے۔ پر امن احتجاج عوام کا حق ہے مثبت تنقید سے حکومت کی اصلاح ہوتی ہے۔مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق نے وزیراعظم کو پونچھ انتظامی پیکج اور قاہمہ کمیٹی میں جاندار موقف اپنانے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے گڈ گورننس کیلیے وزیراعظم کے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ آپ کے اقدامات سے ریاست میں انقلابی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں