اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے مخلوق خدا کی خدمت کرنا زندگی کا انتہائی اعلی و ارفع مقصد ہے۔لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے سسٹم کو مضبوط بنائیں گے۔وزیراعظم ہاؤس کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بھمبرموضع رنڈیام سے سماجی و کاروباری شخصیت حاجی محمدارشدغازی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا جس نے نے کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی،دوران ملاقات مختلف علاقائی مسائل پر مذکورہ وفد نے وزیراعظم کو آگاہ کیا،
وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہاکہ ریاست بھرمیں عوام کی خدمت نصب العین ہے،بھمبر موضع رنڈیام کے رہائشیوں سمیت تمام علاقہ جات میں مسائل حل کررہے ہیں،عوام کے تمام بنیادی مسائل سے آگاہ ہوں اور ایسی پالیسی مرتب کررہے ہیں جس سے عام آدمی کو اسکی دہلیز پرفائدہ ملے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا وصف عوام کی خدمت اور ترقیاتی کاموں کا جال ہے جو اسے دیگر حکومتوں سے ممتاز کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی مشینری کو بھی ایسے ہی جذبے اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ریاست اسی لئے وسائل فراہم کرتی ہے کہ عام آدمی کو وہ ساری سہولتیں ملیں جو ایک شہری کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے وفد سے کہا کہ آپ کی حکومت نے وہ بنیادی فیصلے کئے ہیں جن سے آزادجموں و کشمیر بھر میں شہریوں کو ریلیف ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ہر شعبے پر نظر ہے ہم لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلیے نظام کو مضبوط بنائیں گے ۔انہوں نے کہا اللہ کے فضل سے جو منصب ملا ہے یہ لوگوں کی امانت ہے پوری دیانت داری سے عوام کی خدمت کریں گے۔وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر کی طرف سے کشمیریوں کامقدمہ مدلل اندازمیں لڑنے پر خراج تحسین پیش کیا۔وفد میں ڈائیلائسز سنٹربھمبر کے بانی غلام احمد مرحوم کے صاحبزادے محمد عمران،حافظ عاطف امانت بھی شامل تھے،جنہوں نے امراض گردہ میں مبتلامریضوں کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں