یوم دفاع، یوم شہدائے پاکستان، مظفرآباد میں جموں و کشمیر مونومنٹ پر پروقار تقریب کا انعقاد

مظفرآباد ( پی آئی ڈی ) یوم دفاع و شہدائے پاکستان ملک بھر کی طرح آزادجموں وکشمیر میں بھی عقیدت و احترام سے منایا گیا اور ستمبر1965کے شہداء کو خصوصی خراج عقید ت پیش کیاگیا۔ دارلحکومت مظفرآباد میں جموں وکشمیر مونومنٹ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر راولپنڈی لیفیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تقریب میں چیف سیکرٹری آزادکشمیر داود محمد بریچ ، شہداء کے ورثاء سیاسی و سماجی شخصیات اور اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد شہید کی پیشہ وارانہ خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close