یوم دفاع پاکستان، شہداء سے اظہار یکجہتی، 9 مئی کے واقعات کی مذمت، آزاد کشمیر اسمبلی کا وفد سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں لاہور روانہ

اسلام آباد (پی آئی ڈی) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان اور شہدا۶ سے اظہار یکجہتی اور 9 مٸی کے واقعات کی مذمت کیلٸے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کا نماٸندہ وفد لاہور کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گیا۔ وفد کی قیادت سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کر رہے ہیں۔ کشمیر ہاٶس اسلام آباد سے روانگی سے قبل ممبر قانون ساز اسمبلی،وزیر حکومت میاں عبدالوحید نے دعا کرواٸی۔

اپنے دورہ کے دوران آزاد جموں و کشمیر قانون سازاسمبلی کے ممبران کور کمانڈر ہاٶس جناح ہاٶس کا دورہ کریں گے اور 9 مٸی کو ہونے والے شرپسندانہ اقدامات ، قومی تنصیبات اور شہدا۶ کی یادگاروں کو پہنچاٸے گٸے نقصانات کی مذمت کریں گے اور کشمیری قوم کی جانب سے افواج پاکستان اور شہدا۶ سے اظہار یکجہتی کیا جاٸے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close