چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم کی سابق جج لاہور ہائی کورٹ علی نواز چوہان کی نماز جنازہ میں شرکت

راولپنڈی (پی آئی ڈی ) چیف جسٹس آزاد کشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سابق جج لاہور ہائی کورٹ لاہور جسٹس (ر) علی نواز چوہان کی نماز جنازہ میں شرکت، نماز جنازہ کے بعدچیف جسٹس آزاد کشمیر نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا-

چیف جسٹس آزاد کشمیر نے مرحوم کی خدمات کو سراہا اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) علی نواز چوہان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا، مرحوم نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی، آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close