مظفر آباد، گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں شدید بارش کے باعث پھسل کر گاڑی دریائے نیلم میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔پولیس حکام کے مطابق گاڑی دریا میں گرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا لیکن رات کا وقت ہونے کی وجہ سے کسی کو پتہ نہ چل سکا۔۔۔۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صبح راہ گیروں کی نظر پڑنے پر حادثے کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے دریائے نیلم میں چھون کے مقام سے 4 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close