شرپسند عناصر نے وزیرِاعظم سیکرٹریٹ، وزیرِاعظم آفس کے نام سے سوشل میڈیا جعلی اکاؤنٹس، پیجز بنا رکھے ہیں جن پر گمراہ کن پیغامات کو وائرل کیا جا رہا ہے، ترجمان

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ترجمان وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد نے کہا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر نے وزیرِاعظم سیکرٹریٹ/ وزیرِاعظم آفس کے نام سے سوشل میڈیا پرFake Accounts/Fake Pages بنا رکھے ہیں جن پر گمراہ کُن پیغامات کو وائرل کیا جا رہا ہے۔۔۔عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسی گمراہ کُن خبروں پر یقین نہ کریں اور ایسے اکاؤنٹس/پیجز کو رپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ وزیرِاعظم سیکرٹریٹ شعبہ آئی ٹی کے اس نمبر 921233 پر فوری اطلاع دیں.

ترجمان نے کہا کہ ان شرپسند عناصر کے خلاف تھانہ سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں FIR درج کروائی جارہی ہے اور FIA کو بھی ان شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے تحریک کیا جارہا ہے۔ ایسے فیک پیجز اور اکاؤنٹس کی جدید ٹیکنالوجی سے لوکیشن / IP اور MAC ایڈریس ٹریس کرتے ہوئے ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں