تحریک آزادی کشمیر تاریخ کے نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، منفی اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیاجا رہا ہے، غلام نبی نوشہری کی کتاب کی تقریب رونمائی سے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کا خطاب

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ آزاد و مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشترکہ جدوجہد سے تحریک آزادی کشمیرزندہ ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے کےعلاوہ کشمیریوں کں شناخت مٹانے کے درپےہے اورمنفی اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیاجا رہا ہے۔ تحریکہ آزادی کشمیر تاریخ کے نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ موجودہ حالات میں ہمیں مل کر دنیا کےہرفورم پر کشمیرکامٶقف مزید مٶثر انداز میں اجاگر کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں داٸرہ علم و ادب پاکستان کےزیراہتمام سینٸرکشمیری حریت رہنما، دانشور و مصنف غلام نبی نوشہری کی تصنیف بعنوان “نقش ناتمام” کی تقریب رونماٸی سےبحیثیت مہمان خصوصی خطاپ کرتے ہوٸے کیا۔ سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ غلام نبی نوشہری کی سیاسی و علمی میدان میں تحریک آزادی کیلٸے خدمات بڑے سرماٸے کی مانند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام اور تحریکوں کی زندگی میں اتار چڑھاٶ آتا رہتا ہے لیکن ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہٸیے۔ مسلسل اتارچڑھاٶ کا سامنا کرنے کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کا جاری رکھنا ہم سب کی کامیابی ہے۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتیں تمام تر اندرونی اختلافات کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کےنقطہ پر متحد و متفق ہیں اور ہم سب آل پارٹیز حریت کانفرنس کے مٶقف اور فیصلوں کے حوالے سے ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا مودی حکومت اپنے مکروہ عزاٸم پرعمل پیرا ہے اور بھارتی اقدامات کافی تشویشناک ہیں۔ سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ جہاد محض تلوار اور بندوق سے نہیں ہوتا بلکہ عصر حاضر میں قلمی و علمی میدان اور سوشل میذیا کے ذریعے بھارت کااصل چہرہ دنیاکے سامنے بے نقاب کرناوقت کی ضرورت ہے۔

ہمیں مایوسی کی بجاٸے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلٸے یکسو رہنا چاہیٸے۔ تقریب سے خطاب کرتےہوٸے ناٸب امیر جماعت اسلامی پاکستان فرید پراچہ نےکہا کہ تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے۔ بھارت تمام تر منفی ہتھکنڈوں اور مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبٸہ حریت کو ختم نہیں کرسکا۔ 5 اگست 2019۶ سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدامات کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ ہمارے حکمران محض زبانی دعوٶں کی بجاٸے عملی طور پر دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے سینٸر حریت رہنما غلام محمد صفی، سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی ، کنوینٸر حریت کانفرنس آزاد کشمیر محمود احمد ساغر ، حریت رہنما محمد فاروق رحمانی رحمانی ، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق ، سلیم گردیزی ، پرویز اقبال اور دیگر مقررین نے غلام نبی نوشہری کی تازہ تصنیف کو کشمیری علم و ادب کےمیدان میں سنہری اضافہ قرار دیا اور واضح کیا کہ موجودہ حالات میں ہر میدان میں تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور بھارت کےمنفی حربوں کی ناکامی کیلٸے مزید مٶثر سنجیدہ اقدامات کرنا ازبس ضروری ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close