اسلام آباد ( پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کی آزادکشمیر میں دی جانے والی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اُن کی آزادکشمیر کی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کی جانے والی کوششوں کو یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے بین الاقوامی ایوانوں اور انٹرنیشنل کمیونٹی تک مظلوم کشمیری عوام کی آواز کو موثر انداز میں پہنچایا ہے۔ اس موقع پر سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کاخصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اُنہوں میری آزادکشمیر میں بطور چیف سیکرٹری تعیناتی کے دوران ہمیشہ رہنمائی اور معاونت کی ہے جس پر میں اُن کا مشکور ہوں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کو سوینیئر بھی دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں