مظفر آباد، روانی کے مقام پر فرنیچر نمائش کا افتتاح، چھوٹے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے آسان شرائط پر قرض دیں گے، سید بازل نقوی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر حکومت سید بازل علی نقوی نے روانی کے مقام پر ولیج ویو مارکی پر چار روزہ فرنیچر نمائش میں بطور مہمان خصوصی افتتاح کر دیا۔اس موقع پر مئیر مظفرآباد سید سکندر گیلانی،کونسلر انجم اعوان اور سابق جج خالد گیلانی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے سید بازل علی نقوی نے کہا کہ اس طرح کی نمائشیں کاروبار کے فروغ میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار کے فروغ کے لیے حکومت بھرپور معاونت فراہم کرے گی،وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں حکومت لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلیے سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں لوگوں کی دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نت نئے ڈیزائن کے فرنیچر کی خریداری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرض دیگی اس طرح ایک طرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور دوسری جانب اس سے کئی خاندان مستفید ہونگے۔سید بازل علی نقوی نے نمائش کا اہتمام کرنے پر شرکاء کو مبارکباد دی۔اس سے پہلے جب سید بازل علی نقوی نمائش کا افتتاح کرنے پہنچے تو انکا شاندار استقبال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close