تبادلے اور ریٹائرمنٹ نظام کا حصہ ہے۔ اچھے بیوروکریٹ کو یاد رکھا جاتا ہے، چیف سیکرٹری ڈاکٹر عثمان چاچڑ اور ریٹائر ہونے والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر آصف شاہ کے اعزاز میں عشائیے سے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کا خطاب

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بیوروکریسی نظام حکومت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔تبادلے اور ریٹائرمنٹ نظام کا حصہ ہے ۔اچھے بیوروکریٹ کو یاد رکھا جاتا ہے کیونکہ وہ نظام میں اپنے ہونے کے اثرات چھوڑ کر جاتا ہے ۔سابق چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ اور ریٹائر ہونے والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات نے بہترین کام کیا انکی نئی اسائنمنٹ کیلیے دعاگو ہوں ۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں سابق چیف سیکرٹری ڈاکٹر عثمان چاچڑ اور ریٹائر ہونے والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر آصف شاہ کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ،سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ،سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم خان نیازی ،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد ،موسٹ سینئر وزیر ،ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم ،وزیر خزانہ کرنل(ر) وقار احمد نور ،ڈپٹی سپیکر ریاض گجر ،وزراء حکومت سردار جاوید ایوب ،میاں عبدالوحید ،عاصم شریف بٹ ،اکمل سرگالہ ،راجہ صدیق ،سردار ضیاء القمر ،اکبر ابراہیم ،اظہر صادق ،دیوان علی چغتائی ،معاون خصوصی کرنل (ر ) معروف ،ارکان اسمبلی محترمہ نبیلہ ایوب ،محترمہ تقدیس گیلانی ،بیگم امتیاز نسیم ،سابق چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ ،ریٹائرڈ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر آصف شاہ ،چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالد کیانی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات / پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی اور سیکرٹریز حکومت نے شرکت کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کا خاصہ اور روایت ہے کہ آنے والوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور جانے والوں کو پورے احترام کے ساتھ رخصت کیا جاتا ہے جسے قائم رکھا گیا ہے ۔انہوں نے دونوں اعلی آفیسران کے کام کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ تجربہ کار بیوروکریٹ کے ساتھ کام کرنے کیلیے آپ کو بھی پروفیشنل ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سابق چیف سیکرٹری ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں ،گیارہ ماہ ایک وزیراعظم کے ساتھ کام کیا اور چار ماہ ایک کے ساتھ ،انہوں نے اتھارٹی کی بات کو پوری شدت و مد سے نافذ کیا ۔انہوں نے ڈاکٹر آصف شاہ کی نئی اسائنمنٹ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔تقریب سے سابق چیف سیکرٹری ڈاکٹر عثمان چاچڑ ،ریٹائرڈ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر آصف شاہ نے خطاب کرتے ہوے حکومت آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالد کیانی نے اپنے خطاب میں دونوں اعلی آفیسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب کی نظامت کے فرائض پرنسپل سٹاف آفیسر بدر منیر نے ادا کئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close