وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے

اسلام آباد (پی آئی ڈی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے ملاقات کی ۔موسٹ سینئر وزیر ،وزیر خزانہ آزادکشمیر بھی ہمراہ تھے ۔نگران وزیراعظم نے چوہدری انوار الحق کو پاکستان کی جانب سے کشمیر کے لیے غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

جب تک اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل استصوابِ رائے سے نہیں ہوجاتا، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے منصب سنبھالنے ہر نگران وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔انہوں نے کشمیریوں کی مسلسل حمایت پر نگران وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close