اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین،موسٹ سینئر وزیر،وزیر خزانہ کرنل(ر) وقار نور اور ممبر اسمبلی حسن ابراہیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیر خارجہ نے آزاد کشمیرکے راہنماؤں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پاکستان کی بھرپور اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا یقین دلایا۔ملاقات میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کے شکار مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آزادکشمیر اور کشمیری قیادت نے غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں