وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے پر عملدر آمد روک دیا

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بجلی کے بلات کے انراخ میں حالیہ اضافے پر عملدر آمد فوری طور روک دیا ہے۔جن صارفین نے بجلی کے بلز جمع کراو دئیے ہیں انہیں اضافی رقم واپس کی جاۓ گی اور جن صارفین نے بل ابھی جمع نہیں کرواۓ وہ مقامی ریونیو افسران کے پاس جا کر اپنے بل درست کروا لیں نیز بجلی بل جمع کراونے کی تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے،

اس معاملے پر غور کیلیے موسٹ سینئر وزیر ،وزیر خزانہ کرنل (ر) وقار احمد نور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے جو کہ پندرہ ایام میں اپنی سفارشات حکومت / آزادکشمیر کابینہ کو پیش کرے گی ۔کمیٹی میں وزراء حکومت میاں عبدالوحید ،عبدالماجد خان ،فہیم ربانی ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری برقیات اور سیکرٹری مالیات شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close