بھمبر، چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کا بھمبر و میرپور میں مختلف شخصیات سے اظہار تعزیت

بھمبر /میرپور (پی این آئی) چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی بھمبر و میرپور میں مختلف شخصیات سے اظہار تعزیت۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر نے بھمبر میں سابق قائمقام وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف و سابق چئیرمین ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی، اس موقع پرسابق چیئرمین احتساب بیورو راجہ غضنفر ، راجہ سہیل خان ، ایس ایس پی راجہ اکمل خان و دیگر موجود تھے ، چیف جسٹس آزاد کشمیر نے ڈپٹی ڈائریکٹر احتساب بیورو راجہ شہزادہ گوہر رحمان کے گھر بڑھنگ جا کر ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا، چیف جسٹس آزاد کشمیر نےجنوبی جنڈ پیر میں راجہ طارق ، راجہ عارف و سابق ممبر راجہ لیاقت کے والد محترم راجا علی شان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

چیف جسٹس آزاد کشمیر نے سابق ڈی ای او راجہ مقصود احمد مرحوم کے والد محترم ایس ایس پی ریٹائرڈ راجہ محمد رشید خان کے بہنوئی راجہ محمد اقبال آف پڈھان کی وفات پر فاتحہ خوانی و اظہار تعزیت کیا ،

دریں اثناء چیف جسٹس آزاد کشمیر نے سپریڈینٹ کشمیر لبریشن سیل راجہ خالد محمود کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔۔۔

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سابق ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی والدہ ماجدہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔دریں اثناء چیف جسٹس آزاد کشمیر نے سابق ڈی ایس پی راجہ عبدالقیوم مرحوم کی وفات پر ان کے گھر گے اور انکی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور سوگواران سے اظہار تعزیت کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close