اسلام آباد (پی این آئی ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد داؤدبریچ کی ایوان صدر کشمیر اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام کے لئے کوششیں کی جائیں اور اسی طرح آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس میں تیزی لائی جائے اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد داؤد بریچ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں