مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں وکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر انتظام VTI مظفرآباد میں پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرامBatch III کے تحت06 ماہ دورانیہ سرٹیفکیٹ کورس کی پاس آؤٹ ٹرینیز کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری/ چیئرمین رزاق احمد ندیم اتھارٹی تھے۔ تقریب میں سیکرٹری / چیف آپریٹنگ آفیسر محمد یونس میر۔ ڈائریکٹر ایڈمن راجہ محمد آفتاب، ڈائریکٹر اوپریشن انعم آصف عباسی،ڈائریکٹر جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ پروسیسنگ سنٹر مظفرآباد عمران ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر اکونٹس محمد شفیق خان ترین، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد سعید خان، انچارج پلاننگ احسان دانش، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلسٹی محمد اعجاز خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوپریشن محمد ساجد عباسی، پرنسپل/ ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر ضلع مظفرآباد / جہلم ویلی زاہد علی قمر کے علاوہ ضلع مظفرآباد کی ٹیکنیکل معلمات سمیت طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیکرٹری / چیئرمین ٹیوٹا رزاق احمد ندیم نے دیگر آفیسران کے ہمراہ کامیاب طالبات کو بیوٹیشن کورس کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔مہمان خصوصی رزاق احمد ندیم نے اپنے خطاب میں کامیاب ٹرینیز کو بیوٹیشن کورس مکمل کرنے اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور فرمایا کہ بیوٹیشن کا ٹریڈایک منفرد ٹریڈ ہے اور اس میں بہت potential موجود ہے۔ اس کورس کی تکمیل کے بعد طالبات اپنا بزنس/ سیلون قائم کر کے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔موجودہ دور میں ہنر مندی واحد ذریعہ ہے جس کے باعث باعزت روزگار کے مواقع میسر ہوسکتے ہیں اور ریاست سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ خواتین اس وقت آبادی کا نصف ہیں جب تک خواتین اپنا رول ادا نہیں کریں گی اس وقت تک کو ئی بھی ملک معاشی طور پر مستحکم نہیں ہو سکتا۔خواتین کو باوقار روزگار کے مواقع مہیا کرنے کیلئے ٹیوٹا اس وقت اہم رول ادا کرہا ہے۔ اس سلسلہ میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ چیئرمین ٹیوٹا نے کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر مرکزی دفتر AJK-TEVTA کے آفیسر ان، پرنسپل VTI مظفراآباد اور ماتحت ادارہ جات کے سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں