شہریوں کا احتجاج کام کر گیا، وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر عملدرآمد روک دیا

مظفر آباد (پی این آئی) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے بجلی کے بلوں میں اضافےپرعملدرآمد روک دیا۔

 

 

آزاد کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں جس کے بعد عوام کی جانب سے سول نا فرمانی کی تحریک شروع کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، عوام کی جانب سے بلوں کو جلانے اور سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کے اعلان کے بعد وزیر اعظم چوہدری انوار الحق حرکت میں آگئے، جس کے بعد وزیر اعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر عملدرآمد روک کر سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار نور کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں