حکومت آزاد کشمیر کا ایک اور انقلابی قدم، نیٹ میٹرنگ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) حکومت آزادکشمیر کا ایک اور انقلابی قدم، آزادکشمیر میں نیٹ میٹرنگ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا۔محکمہ توانائی و آبی وسائل آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے صارفین کی جانب سے سولر انرجی سسٹم نصب کرنے اور اسے بجلی کی ترسیل کے نظام سے منسلک کرنے کی غرض سے نیٹ میٹرنگ سسٹم کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ توانائی و آبی وسائل نے توانائی کی ضرورت کو دیگر ذرائع سے پورا کرنے اور صارفین بجلی کو نیٹ میٹرنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اس جدید سہولت کا آغاز کیا ہے۔ نیٹ میٹرنگ سسٹم کے لیے صارفین میرپور میں چیف انجینئر برقیات کے دفتر بمقام سیکٹر A2 نزد سپریم کورٹ سرکٹ بینچ میں جا کر یا بذریعہ ٹیلی فون رابطہ نمبرات 05827920307 اور 05827920308 سے معلومات لے سکتے ہیں۔ مظفرآباد میں صارفین اس سہولت کے حوالے سے معلومات چیف انجینئر برقیات کے دفتر نزد دربار سہیلی سرکار میں جا کر یا بذریعہ ٹیلی فون 05822920634 اور 05822920562 سے معلومات لے سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close