آزاد کشمیر، فلاحی تنظیم KORT اور پاکستان آرمی کی جانب سے ٹیوٹا کے زیر اہتمام سلائی مشینوں کی تقسیم

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر کی معروف فلاحی تنظیم KORT اور پاکستان آرمی64 بریگیڈ آرٹلری کی جانب سے ٹیوٹا کے زیر اہتمام مظفرآباد میں واقع ادارہ جات کیلئے سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری/ چیئرمین ٹیوٹا رزاق احمد ندیم تھے۔ تقریب میں آرمی آفیسران اور جوانوں کے علاوہ ضلع مظفرآباد میں واقع ووکیشنل ٹریننگ سینٹرزکی صدر معلمات نے شرکت کی۔

چیئرمین ٹیوٹا رزاق احمد ندیم نے پاک آرمی اور چیئرمین KORT چوہدری اختر حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلاح وبہبود کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹیوٹا آزاد کشمیر بھر میں مردوخواتین کو ووکیشنل ٹریننگ دینے میں کردار ادا کررہاہے۔ ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم سے ٹیوٹا پڑھے لکھے نوجوانوں کو ٹریننگ کے ذریعے ہنرمند بنا نے میں متحرک ہے۔64 ارٹلری کے میجر وجیہ الحسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پورے آزاد کشمیر میں ٹیوٹا کے اداروں کو سہولیات بہم پہنچانے میں کردار ادا کرے گی۔ تقریب سے زاہد علی قمر اور صدر معلمہVTC طارق آباد مسرت رشید نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین ٹیوٹا اور میجر وجہہ الحسن نے صدر معلمات میں مشینیں تقسیم کیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close