مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی جشن آزادی پاکستان کے حوالہ سے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر آزادکشمیر کے زیراہتمام خورشید حسن خورشید فٹبال اسٹیڈیم میں جشن آزادی کلچرل ایوننگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس چوہدری مہربان حسین، ڈائریکٹر یوتھ اینڈ کلچر امجد علی مغل، ڈائریکٹر سپورٹس ملک شوکت حیات،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس افتخار صادق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص ہمدانی اور صدر ڈی ایف اے مہتاب میرنے شرکت کی۔
جشن آزادی کے تناظر میں منعقدہ کلچر ل ایوننگ میں مقامی سنگرز کی جانب سے لوک گیت پیش کیے گئے۔ جشن آزادی کی مناسبت سے نمائشی فٹبال میچ کا انعقاد بھی خصوصی طور پر کیا گیا۔ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کے زیر انتظام منعقد ہ پروگرام کا بنیادی مقصد وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی خصوصی ہدایات کے مطابق مقامی ثقافت کی پذیرائی اور ٹورازم کے فروغ کو یقینی بنانا تھا۔تقریب میں مظفرآباد کے مقامی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔مظفرآباد کے مقامی گلوکار نعمان سلیم نے صوفیانہ کلام،پاک کشمیرسٹارز کلچر ل سوسائٹی کی جانب سے رستم چارلی، بلال بلوچ اوران کی ٹیم نے کشمیری لوک سونگ، لوک پہاڑی سنگر دلاور عباس اور مظفرآباد ٹائگرز آفیشل کرکٹ ٹیم کے گانے کے خالق نادر علی سواتی،پہاڑی، کشمیری اورگوجری گائیکی کے نامور گلوکار باسط شیخ اور لوک سنگر حناء عباسی نے کشمیری ثقافت سے منسلک لوک گیت،راک اسٹار عاشق حسین اور لوک سنگر سجاد علی کشمیری نے پاکستانی و کشمیری لوک گیت پیش کیے۔آخر میں بلبل کشمیر بانو رحمت نے اپنے مخصوص لوک پہاڑی انداز میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی مقامی ثقافتوں کو اجاگر کیا۔ محفل میں نوجوانوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔کلچرل ایوننگ کے بعد خورشید حسن خورشید گراؤنڈ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈی ایف اے کے زیر انتظام محترمہ بینظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ جشن آزادی کے تناظر میں منعقد ہ فٹبال میچ فرخ شہید اور کشمیر الیون کے درمیان کھیلا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں