مظفر آباد، موسٹ سینئر وزیر وقار احمد نور اور چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ کا پریڈ گراؤنڈ کا دورہ، یوم آزادی کی مرکزی تقریب کے انتظامات کا جائزہ، فل ڈریس بھی ریہرسل کی گئی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) موسٹ سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور(چیئرمین قومی تقریبات کمیٹی) اورچیف سیکرٹری آزاد کشمیرڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے اتوار کی شام کو پریڈ گراؤنڈ مظفرآباد میں یوم آزادی پاکستان کی مرکزی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر فل ڈریس ریہرسل کی گئی جس میں آزادجموں وکشمیر پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی سلامی و قومی ترانہ کے علاوہ گرلز گائیڈ و بوائز سکاوٹس کی جانب سے پیش کیے جانے والے ملی نغمہ جات کی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا۔

آزادکشمیر میں یوم آزادی پاکستان کی مرکزی تقریب دارلحکومت مظفرآباد کے پریڈ گراونڈ میں منعقد ہوگی جسکی صدارت وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کریں گے۔ اتوار کے روز فل ڈریس ریہرسل کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم فیاض علی عباسی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالد کیانی کے علاوہ سیکرٹریز حکومت ظفر محمود خان، ظہیر الدین قریشی، غلام بشیر مغل، زاہد عباسی، سردار جاوید ایوب، انصر یعقوب خان، ڈاکٹر لیاقت حسین، محکمہ سروسز کے دیگر سینئر آفیسران، کمشنر و ڈپٹی کمشنر مظفرآباد، ڈی آئی جی پولیس یسین قریشی، عرفان مسعود کشفی سمیت انتظامیہ اورتمام متعلقہ محکمہ جات کے حکام موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں