امید ہے کہ نگراں وزیراعظم پاکستانی عوام کی خواہشات پر پورا اْتریں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے انوارالحق کاکڑ کے لیے نیک خواہشات کا پیغام

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے پاکستان کے نامزد نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے نگراں وزیراعظم پاکستانی عوام کی خواہشات پر پورا اْتریں گے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے نامزد نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو ٹیلی فون کیا اور وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ قومی سیاسی قیادت کا انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق خوش آئند ہے، چھوٹے صوبے سے نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کا فیصلہ اچھی روایت ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close