تیتری نوٹ، بیسک ہیلتھ یونٹ میں پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تیتری نوٹ (پی آئی ڈی) بیسک ہیلتھ یونٹ تیتری نوٹ میں پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ کا مقصد دور دراز علاقے میں لوگوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ فری میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے موبائل یونٹ کے ذریعے لوگوں کا چیک اپ کیا گیا، لوگوں کے مختلف طبی امراض اور دانتوں کا معائنہ کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ کے دوران 531 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئیں۔

عوام علاقہ تیتری نوٹ نے دور دراز علاقے میں مفت طبی سہولیات فراہم کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے وطن عزیز کے دفاع کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیاہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close