اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے میئر میرپور چوہدری عثمان خالد کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر میئر میرپور چوہدری عثمان خالد نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو میرپور میں جاری ترقیاتی کاموں اور اس سلسلے میں درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقادکے بعد اب اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہوچکا ہے۔
لہذا اب یہ منتخب بلدیاتی نمائندوں پر منحصر ہے کہ عوام کے چھوٹے بڑے مسائل حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور میں اس سلسلے میں حکومت سے بھی کہوں گا کہ وہ آپ کی ہر ممکن مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام برج کے لئے فنڈز کی فراہمی کے سلسلے میں بھی حکومت آزادکشمیر سے کہوں گا کہ جلد از جلد رٹھوعہ ہریام برج کے لئے فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ برج کا کام مکمل کیا جا سکے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور کے چھوٹے بڑے مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی نمائندے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں