یوم استحصال پر ٹی وی پر گفتگو کے لیے کوئی فہرست جاری نہیں کی گئی، ترجمان حکومت آزاد کشمیر نے صورتحال واضح کر دی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ترجما ن حکومت آزادکشمیر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان یا حکومت آزادکشمیر کی جانب سے 5اگست یوم استحصال کے موقع پر ٹی وی چینلز پا بات کرنے کے لیے کوئی بھی فہرست جاری نہیں کی گئی۔اس حوالہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز کو 33ناموں پر مشتمل فہرست جاری کی گئی ہے جو ٹیلی ویثرن چینلز پرہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالہ سے بات کریں گے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ٹی وی ٹاک شوز میں بات کرنے کے لیے مختلف لوگوں کو ٹیلی ویثرن چینلز خود مدعو کرتے ہیں۔اس سے قبل بھی حکومت پاکستان یا حکومت آزادکشمیر کی جانب سے کوئی فہرست جاری نہیں کی گئی۔ ٹیلی ویثرن چینلز اپنی مرضی سے مہمانوں کو 5اگست یا دیگر پروگرامز میں شرکت کی لیے مدعو کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کا پروپیگنڈا دشمن ملک کر رہاہے تاکہ تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ لیکن کشمیری عوام دشمن کے ہر پروپیگنڈا ناکام کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ روز صدر ریاست نے 05اگست کے حوالہ ایوان صدر میں ایک پریس کانفرنس کی جسے تمام قومی ٹیلی ویثرن چینلز نے براڈکاسٹ کیاگیا۔ سوشل میڈیا پر اس حوالہ سے چلنے والی خبریں محض افواہیں اور پروپیگنڈا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close