اخبارات کو اشتہارات نافذ شدہ پالیسی کے مطابق دیئے جارہے ہیں، حکومت کی جانب سے کسی اخبار کے اشتہارات روکنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا، سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر انصر یعقوب نے صورتحال واضح کر دی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سیکرٹری اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر انصر یعقوب خان نے کہا ہے کہ اخبارات کو نافذ شدہ اشتہارات پالیسی کے مطابق اشتہار دیے جارہے ہیں اور حکومت کی جانب سے کسی اخبار کے اشتہارات روکنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا۔ سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان نے کہا کچھ اخبارات کی جانب سے تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کے اشتہارات بند کیے جارہے جو کہ حقائق کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشتہارات تحت ضابطہ نافذ شدہ اشتہارات پالیسی کے تحت جاری کیے جاتے ہیں اور اس سلسلہ میں کسی اخبار کے اشتہار بند نہیں کیے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close