صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے میئر مظفرآباد سکندر گیلانی کی ملاقات، مظفرآباد میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد (پی این آئی ) صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے میئر مظفرآباد سکندر گیلانی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔اس موقع پر ملاقات میں میئر مظفرآباد سکندر گیلانی نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مظفرآباد میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مظفرآباد چونکہ آزادکشمیر کا درالحکومت ہے لہذا یہاں پر ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے اور اس سلسلے میں حکومت ہر طرح کی مدد و معاونت فراہم کرے گی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور میئر مظفرآباد سکندر گیلانی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close