شاباش، مزید محنت کریں، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی میٹرک میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والی بھمبر کی طالبات کو مبارکباد

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے میٹرک میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی بھمبر کی تینوں طالبات کو مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ تینوں طالبات کو شاباش دیتا ہوں ،ان کے والدین کو بھی بہت مبارک ہو ۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے میٹرک کے امتحان میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اساتذہ کرام جن کے سکولوں کے رزلٹ بہترین رہے کو بھی شاباش دیتا ہوں ۔انہوں نے کامیاب طلباء و طالبات سے کیا کہ وہ مزید محنت کریں اور اپنا نام اور مقام بنائیں ۔انہوں نے کہا ابھی طلباء و طالبات نے کامیابی کی پہلی سیڑھی پر قدم جمایا ہے روشن مستقبل ان کے راہیں دیکھ رہا ہے مگر شرط یہ ہے کہ وہ سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی تمام توانائیاں تعلیم کے حصول پر صرف کر دیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close