پاکستان اور بھارت سے یکساں تعلقات، آسٹریا مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، صدر آزاد کشمیر کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی ) صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آسٹریا مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ اُس کے پاک بھارت دونوں سے یکساں تعلقات ہیں اور آسٹریا کا انسانی حقوق پر بھی ایک بہترین ٹریک ریکارڈ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے اور اس سلسلے میں انٹرنیشنل کمیونٹی مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کے لئے اپنا کردارادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات آسٹریا کی سفیر اینڈریا ویکی سے ایک ملاقات میں کیا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آسٹریا کی سفیر اینڈریا ویکی کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آسٹریا انٹرنیشنل کمیونٹی کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کرے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان میں تعینات آسٹریا کی سفیر اینڈریا ویکی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close