آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام کی ملاقات، آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کی سطح پر محکمہ خوراک کے سٹوریج کی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام( wfp )کرس کے( Kris Kaye) نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر ،وزیر خزانہ کرنل (ر) وقار احمد نور ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات/پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ادریس عباسی ،wfo فیلڈ آفس کے انچارج ندیم بیگ ، ڈونرز کنسلٹنٹ ٹو پی ایم سیدہ اسماء اندرابی،چیف فارن ایڈ وسیم قریشی ،چیف ہیلتھ مطلوب حسین رضا ،چیف فاریسٹ عمران صادق ملک ،چیف ایجوکیشن سید ابرار حیدر گردیزی ، بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری سٹریٹیجک پلان 2023-27 پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا جس میں آزادکشمیر کے مختلف سیکٹرز مثلا صحت عامہ ،سکولز ،خوراک ،سوشل ویلفئیر ،پاپولیشن ویلفئیر کے حوالہ سے جامع منصوبہ بندی شامل ہے ۔اجلاس کے دوران ورلڈ فوڈ پروگرام کے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے حصول کے پروگرام(SDG) کے اہداف کو حاصل کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں غربت کا خاتمہ ،بھوک کا خاتمہ ،بہترین صحت ،ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ،معیاری تعلیم اور خوراک کا حصول شامل ہیں ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے آزادکشمیر میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر کے قیام کیلیےزمین مہیا کرنے کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے ایسے تمام ترقیاتی ادارے جو مظفرآباد میں اپنے دفاتر قائم کرنا چاہتے ہیں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اس ضمن میں انہیں ماہانہ بنیادوں پر پراگرس رپورٹ دئیے جانے کا اہتمام کیا جائے ۔ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے منجمنٹ انفارمیشن سسٹمز کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ نشوونما پروگرام ،کمیونٹی نیوٹریشن پروگرام ،گندم کے آٹے کی fortification کے سلسلے میں بھی تعاون فراہم کیا جائے گا ،سکول کے بچوں کیلیے school meal بھی فراہم کیا جائے گا ۔محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023-24 کو SDG s کی روشنی میں مرتب کرے گا ،محکمہ اس کے ساتھ ساتھ بشمول اسلام آباد آزادکشمیر کے تمام اضلاع کی سطح پر محکمہ خوراک کے سٹوریج کی استعداد کار کو بڑھائے گا اور پہلے سے موجود خوراک کے گوداموں کی حالت میں بہتری لائی جائے گی ۔اس موقع پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ حکومت ادارے کی آزادکشمیر میں سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،wfp گذشتہ کئی دہائیوں سے آزادکشمیر میں اپنی خدمات بجا لا رہا ہے مزید برآں wfp کی کاوشوں سے آزاکشمیر میں کئی شعبوں میں ترقی کو فروغ ملا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ فوڈ پروگرام مستقبل میں بھی اپنا تعاون جاری رکھے گا حکومت بھی اس سلسلے میں ادارے کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی ۔ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر نے بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی مصروفیات میں wfp کیلیے وقت مختص کیا ۔اجلاس میں ایک ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی جس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے ویژن اور آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کا اجمالی خاکہ پیش کیا گیا ۔ آخر میں وزیراعظم نے کنٹری ڈائریکٹر wfp کو سووئنئر پیش کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close