سید عزادار حسین کاظمی کے صاحبزادے محمد علی کاظمی بیرسٹر ہو گئے، دوستوں کی مبارکبادیں

لندن (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور سپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے معاون خصوصی سید عزادار حسین کاظمی کے فرزند سید محمد علی کاظمی بیرسٹر ہوگئے۔۔۔۔۔ سید محمد علی کاظمی کا تعلق میرپور آزادکشمیر سے ہے اور انہوں نے لاء گریجویشن کی ڈگری SOAS یونیورسٹی لندن سے حاصل کی اور سٹی یونیورسٹی لندن سے ایل ایل ایم اور برطانیہ میں قانون کے معروف اور اعلیٰ تعلیمی ادارے لنکنز ان سے بار ایٹ لاء کیا۔۔۔۔

24 سالہ نوجوان بیرسٹر سید محمد علی کاظمی نے اپنی کامیاببوں کو والدین اور اساتذہ کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ عملی میدان میں بھرپور محنت اور بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے کام لے کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close