مظفر آباد، سپیکر قانون سازا سمبلی چوہدری لطیف اکبر نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں نئے کیفے ٹیریا کا افتتاح کر دیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سپیکر قانون سازا سمبلی آزادجموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں نئے قائم کیے جانے والے کیفے ٹیریا کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیفے ٹیریا کو ممبران اسمبلی کے شایان شان،بہترین سہولیات سے مزین کرنے اور کسٹمر سروس کو ہر لحاظ سے مثالی بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔ قبل ازیں ممبران اسمبلی نے کیفے ٹیریا کے قیام کی اشد ضرورت پر توجہ دلائی تھی، جس کے باعث کیفے ٹیریا کا قیام عمل میں لایا گیا۔

اس شاندار کیفے ٹیریا میں آنے والوں کو پرسکون ماحول میں کوالٹی فوڈ میسر آئے گا۔ افتتاح کے موقع پر وزیر حکومت سردار جاوید ایوب، سیکرٹری قانون سازاسمبلی چوہدری بشارت حسین، سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان، سپیشل سیکرٹری اسمبلی طارق ضیاء عباسی، ڈین آزادکشمیر یونیورسٹی ریحانہ کوثر، ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس، میڈیا نمائندگان اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسران موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close