صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات، تحقیقی مقالہ بھی پیش کیا

اسلام آباد (پی این آئی ) صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں آزادکشمیر میں رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ بین المذاہب کے درمیان امن کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ اس موقع پر اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لئے اتحاد و یگانگت سے کام کیا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پیغام پاکستان کے نام سے ایک تحقیقی مقالہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزادکے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ یاد رہے کہ رواں سال فروری میں امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے دئیے گئے سالانہ دعائیہ ناشتے کے موقع پر بھی صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات ہوئی تھی اور بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لئے مختلف ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close