اسلام آباد (پی آئی ڈی وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی ترقی میرا مشن ہے۔ حکومت ریاست میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔رول آف لا ءمیری پہلی ترجیح ہو گی۔آزادکشمیر کو دنیا کے لیے مثالی خطہ بنائیں گے۔ ریاستی وسائل کا درست استعمال کر کے آزاکشمیر کو خوشحال ریاست بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کے تمام ارکان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ میرے لیے تمام ارکان اسمبلی برابر ہیں۔ سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا۔ ریاست میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ ریاستی عوام خوشحال ہو گی تو لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب مثبت پیغام جاے گا،وزراء حکومت ریاستی عوام کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔وسائل کی کمی نہیں ہونے دوں گا۔ریاست کو دنیا کے لیے ماڈل سٹیٹ بنائیں گے۔ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔رول آف لا میری پہلی ترجیح ہو گی۔ بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے اور ریاست کو خوشحال بنائیں گے۔ میرٹ کی بحالی ہمارا مشن ہے۔ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر نے واضح کیا کہ کرپشن اور بدعنوانی کرنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا۔ ریاست کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی واپس لی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں