نو منتخب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و کلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق خان نے منصب کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی) نو منتخب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق خان نے منصب کا حلف اٹھا لیا۔ڈاکٹر راجہ مشتاق خان کو آئندہ تین سال کے لئے امیر منتخب کیا گیا ہے۔ڈاکٹر مشتاق خان کا تعلق آزاد کشمیر ضلع جہلم ویلی سے ہے۔۔۔۔

ڈاکٹر مشتاق خان 1974 میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے قیام کے بعد چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں ۔ڈاکٹر راجہ مشتاق خان کا سابق امیر ڈاکٹر خالد محمود کی امارت کی مدت میعاد ختم ہونے پر انتخاب عمل میں لا یا گیا۔۔۔۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے دستور کے مطابق امیر کے منصب کی معیاد تین سال مقرر ہے۔۔۔۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رابطہ دفتر اسلام آباد میں میں جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، سابق امراء جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبرالرشید ترابی، سردار عجاز افضل خان، ڈاکٹرخالد محمود سابق صدر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، وزیراعظم و صدر مسلم کانفرنس آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، حُریت رہنماء غلام محمد صفی، غلام نبی نوشہری، محمود ساغر، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، الطاف بٹ، مولانا غلام نبی نوشہری اور دیگر سیاسی زعماء سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں