مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی پھیلا دی۔ وادی نیلم کے ندی نالوں میں طغیانی سے متعدد رہائشی مکانات، زرعی اراضی پھلدار درخت تباہ ہو گئے ۔ بور نیلم کے مقام پر دریا سے لکڑیاں پکڑتے ہوئے طالبعلم تیز وتند لہروں کی نذر ہو گیا ۔ندی نالوں پر لگائے گئے لکڑی کے پل بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے۔
وادی نیلم میں تہجیاں نالے سمیت متعدد چھوٹے بڑے نالوں میں آج صبح والی طغیانی سے تین گاوں بری طرح متاثر ہوگئے ہیں جس کے نتیجہ میں چار مکانات تباہ جبکہ متعدد مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا سیلابی ریلے گھروں میں داخل ہونے سے قیمتی گھریلو سامان تباہ ہوگیا جبکہ علاقہ مکینوں معجزانہ طور اپنی جانیں بچائیں ۔ متاثرہ علاقوں میں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں
ضلع انتظامیہ اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے سیلابی ریلے سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور نقصانات کا جائزہ لینے کی ٹیمیں روانہ کردی ہیں آزاد کشمیر کی وادی لیپہ کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے لیپہ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے سے علاقہ مکین اور سیاح سفری مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں اور سیاحوں کو مون سون کی شدید بارشوں،لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں سفر کرنے دریائوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے روک دیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں