کشمیروالی بال سپر لیگ، فائنل میں پونچھ پنجالز کی ٹیم نے پونچھ آزاد کو شکست دیکر میدان مار لیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں والی بال کے فروغ کیلئے جاری کشمیروالی بال سپر لیگ ” میدان مار لو ” کے فائنل میں پونچھ پنجالز کی ٹیم نے اپنے ہی ڈویژن کی ٹیم پونچھ آزاد کو شکست دیکر میدان مار لیا ایونٹ کی اختتامی تقریب 24 جولائی کو دارالحکومت مظفرآباد کے سپورٹس اسٹیڈیم جلال آباد میں ہوگی ۔آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس چھترکلاس میں کشمیروالی بال سپر لیگ کا فائنل میچ کا ٹاکرا پونچھ ڈویژن کی ٹیموں پونچھ پنجالز اور پونچھ آزاد کے درمیان ہوا


پہلے سیٹ میں پونچھ آزاد نے پونچھ پنجالز کو شکست سے دوچار کردیا جبکہ دوسرے اور تیسرے سیٹ میں مسلسل کامیابی حاصل کرکے پونچھ پنجالز نے فتح اپنے نام کرلی شائقین کی بڑی تعداد کشمیر والی بال سپر لیگ کے فائنل کے دلچسپ اور سنسنی خیز معرکہ سے محظوظ ہوئی ایونٹ کی اختتامی تقریب 24 جولائی کی شام مظفرآباد کے سپورٹس اسٹیڈیم جلال آباد میں ہوگی جس میں ونر اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close