آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کشمیر والی بال سپر لیگ “میدان مار لو” کا میلہ سج گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کشمیر والی بال سپر لیگ ” میدان مار لو ” کا میلہ سج گیا۔۔۔ پہلے روز پونچھ پنجالز نے مظفرآباد بہادرز، پونچھ آزاد نے میرپور بادشاہ اور مظفرآباد شوٹرز نے میرپور شوٹرز کو شکت دیکر میدان مارلیا۔۔۔آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس میںکشمیر والی بال سپر لیگ کے پہلے روز تین میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں مظفرآباد بہادرز کی ٹیم بہادری نہ دکھا سکی پونچھ پنجالز نے صفر کے مقابلے میں دوسیٹ سے فتح اپنے نام کی ۔

دوسرے مقابلے میں پونچھ آزاد نے میرپور بادشاہ کی ٹیم کو دوایک سیٹ سے شکست دیکر میرپور بادشاہ کی بادشاہی کا تخت الٹ دیا ۔۔تیسرےطویل ترین میچ میں مظفرآباد شوٹرز نے میرپور شوٹرز دو ایک سے شکست سے دو چار کرکے فتح سمیٹ لی شائقین KVSL کے دلچسپ مقابلوں سے خوب محظوظ ہوئے۔۔۔ایونٹ کے اگلے مقابلوں میں پونچھ آزاد کی ٹیم آج شام مظفرآباد جانباز اور شیر میرپور کی ٹیم پونچھ پنجالز سے ٹکرائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close