مظفرآباد(پی آئی ڈی) کشمیر والی بال سپرلیگ (کے وی ایس ایل) کے آخری مرحلے کا آغاز ہو گیا ۔ پہلے روز پہلا میچ 5 شام پانچ بجے مظفرآباد بہادرز اور پونچھ پنجال جبکہ دوسرا میچ شام 6 بجے میرپور بادشاہ اور پونچھ آزادکے مابین کھیلا جارہا ہے جبکہ شام 7 بجے شوٹ میچ مظفرآباد شوٹرز اور میرپور شوٹرز کے مابین ہوگا۔یہ میچز یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر کے چھتر کلاس کیمپس میں کھیلےجارہے ہیں ۔
ایونٹ دیکھنے کے لیے شہریوں کی کثیر تعداد چھتر کلاس کا رخ کررہی ہے جبکہ ایونٹ کی انتظامیہ کی جانب سے مظفرآباد سے چھتر کلاس خصوصی بسیں بھی چلائی گئی ہیں۔ ایونٹ کے حوالے سے شہریوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔ گزشتہ روزایونٹ میں افتتاحی تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کے آزادکشمیر کے معروف کھیل والی بال کی پرموشن کی ۔ ایونٹ میں مظفرآباد ڈویژن کی نمائندگی مظفرآباد بہادرز، مظفرآبادجانباز اور مظفرآباد شوٹرز کریں گے جبکہ پونچھ ڈویژن کی نمائندگی پونچھ پنجال، پونچھ آزاد اور پونچھ شوٹرز کریں گے۔ میرپور ڈویژن کی نمائندگی میرپور بادشاہ، شیر میرپور اور میرپور شوٹرز کررہے ہیں۔ 18جولائی کو شام 5 بجے پہلے میچ میں مظفرآباد بہادرزاور شیر میرپور جبکہ دوسرے میچ میں شام 6 بجے مظفرآباد جانباز اور پونچھ آزاد مد مقابل ہوں گے جبکہ شام 7 بجے مظفرآباد شوٹرز اور پونچھ شوٹرز کے مابین شوٹ میچ ہوگا۔ 19جولائی کو شام 5 بجے پہلے میچ میں پونچھ پنجال اور شیر میرپور جبکہ دوسرے میچ میں شام 6 بجے میرپور بادشاہ اور مظفرآباد جانباز کا مقابلہ ہوگا جبکہ 7 بجے شام کو میرپور شوٹرز اور پونچھ شوٹرز کے درمیان شوٹ میچ ہوگا۔ 20جولائی کو کوالیفائی کرنے والوں کے مابین سیمی فائنل کھیلے جائیں گے اور شوٹ کا فائنل کھیلا جائے گا جبکہ 21جولائی کو سمیش کا فائنل کھیلا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں