سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی سینئر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری ریاض سے ملاقات، حج کی مبارکباد

اسلام آباد (پی این آئی) سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے سئنیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد ریاض سے ملاقات کی- سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے چوہدری محمد ریاض کو فریضئہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کا ہار اور گلدستہ پیش کیا- اس موقع پردونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلئہ خیال کیا-

ملاقات میں معاون خصوصی برائے سپیکر آزاد کشمیر سید عزادار حسین کاظمی، ایڈیشنل سیکرٹری مالیات پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری ربنواز طاہر، سید مصطفیٰ حیدر، ظفر سعید اور دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close